تاجر برادری پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہاتی ہے، صدر راولپنڈی چیمبر۔ ایف این این آئی

راولپنڈی (ایف این این آئی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عا مر اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے فیصلے سے ملک میں جاری بے یقینی کی کیفیت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور اداروں پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے تاجر برادری فیصلے کو سراہاتی ہےمعزز جج صاحبان نے مختصر فیصلے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا جو حکم جاری کیا ہے ہمیں امید ہے مقررہ وقت میں تحقیقات مکمل ہوں گی اور معزز جج صاحبان قانون و آئین کے مطابق فیصلہ دیں گے انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ معشیت کو دستاویزی شکل دی جائے اور اکاونٹس شفاف رکھنے کے لیے قانون سازی کی جائے اسٹیٹ بنک، ایف بی آر، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور دوسرے اداروں کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہایت ضروری ہے جتنی شفافیت ہو گی ملک اتنی تیزی سے ترقی کر ے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں