سپریم کورٹ آف پاکستان نے آزادانہ فیصلہ دے کر تحریک انصاف اور دیگر مخالفین کے مابین صف ماتم بچھا دی ہے : افتخار احمد وارثی ۔ ایف این این آئی

پنجاب, سیاست

راولپنڈی ( ایف این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان نے آزادانہ فیصلہ دے کر تحریک انصاف اور دیگر مخالفین کے مابین صف ماتم بچھا دی ہے جو چاہتے تھے کہ سپریم کورٹ وزیر اعظم کو کان سے پکڑ کر وزیر اعظم ہاؤس سے باہر نکال دے گی .

پانامہ کیس کو عدالت میں لے کر جانے والے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے اور عدالتی فیصلے سے ان کو سخت مایوسی ہوئی ہے . اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ کا دامن صاف ہے اور وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک و ملت کی تعمیر نو میں جتی ہوئی ہے . انہو ں نے کہا کہ اگر نواز شریف کے خلا ف کافی ثبوت ہوتے تو عدالت کسی بھی قسم کے سیاسی یا دیگر دباؤ سے مکمل آزاد اور اللہ تعالی کے آگے جوابدہ ہے جو کوئی بھی فیصلہ دے سکتی تھی مگر ناکافی ثبوتوں کی بناء پر عدالت نے کمیشن بنا کر درست فیصلہ کیا ہے . انہو ں نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خاندان کو مبارکباد دی اور کہا کہ کمیشن میں بھی الزامات ثابت نہیں ہو سکیں گے اور وہاں بھی تحریک انصاف اور ہمارے دیگر مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی .

Leave a Reply