وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی وزیراعظم محمدنوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد ۔ ایف این این آئی

لاہور(ایف این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزیراعظم محمدنوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں اور گھیراؤ کی طرح مخالفین کی ایک اورسازش ناکام ہوگئی ہے اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور 2018ء کے الیکشن میں بھی عوام کی حمایت سے جیت کر ترقی کا ایجنڈا مکمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں