ڈینگی کے خلاف مہم میں عوام کا تعاون ناقابلِ فراموش ہے،راجہ حنیف ایڈوکیٹ۔ ایف این این آئی

انٹرٹینمنٹ, پنجاب, صحت

ڈینگی کے خلاف مہم کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ’ تھری ایڈیٹس‘ پیش کیا گیا۔
راولپنڈی(ایف این این آئی)ڈینگی کے خلاف مہم کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ’ تھری ایڈیٹس‘ پیش کیا گیاجس کی تحریرعمران رشدی اورہدایات شہزادپپو نے دی تھیں۔ ممبرپنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدان کے ہمراہ تھے جبکہ فنکاروں میں عمران رشدی، حمیدبابر،باطن فاروقی،ریحا یوسف،شہزادہ غفاراورمشعل شامل تھے۔ڈرامہ کے اختتام پر ممبرپنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں عوام کا تعاون ناقابلِ فراموش ہے اوراُن کے بغیراس وباء کا خاتمہ ممکن نہ ہوتا۔انھوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے ہمیشہ ہرمہم میں حکومت کا بھرپورساتھ دیا۔

Leave a Reply