58

صوبائی زکوۃ کونسل کی منظور کردہ پالیسی کے مطابق پنجاب بھر میں 100 آٹو رکشہ جات مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ ایف این این آئی

\راولپنڈی ( ایف این این آئی) ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر راولپنڈی نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کہ ضلع راولپنڈی کی سات تحصیلوں میں انتخابی مہم کے تحت 1200 رکشے تقسیم کئے جائیں گے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی زکوۃ کونسل کی منظور کردہ پالیسی کے مطابق پنجاب بھر میں 100 آٹو رکشہ جات مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے جبکہ ضلع راولپنڈی کے مستحقین کے لئے (05) آٹو رکشہ جات فراہم کئے جائیں گے جن سے درخواستیں پہلے ہی وصول اور منتخب مستحقین کی فہرست حتمی منظوری کے لئے صوبائی زکوۃ انتظامیہ کو ارسال کی جا چکی ہے اور صوبائی زکوۃ کونسل ان فہرستوں میں سے بذریعہ قرعہ اندازی خوش نصیت مستحقین کا چناؤ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ زکوۃ فنڈ کی تقسیم کا انتخابی مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اخبارات میں 1200 یا مختلف تعداد کے حوالے سے شائع ہونے خبر حقائق کے برعکس ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں