69

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ، باب پاکستان پراجیکٹ کے امور کا جائزہ،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی شرکت ۔ ایف این این آئی

لاہور(ایف این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں باب پاکستان کے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں باب پاکستان کے منصوبے کا ابتدائی ماسٹر پلان پیش کیا گیا۔وزیر اعلی نے منصوبے کے ابتدائی ماسٹر پلان کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام کے آغاز کیلئے فوری طور پر ضروری امور طے کئے جائیں اور دیگر ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے ساتھ سوئمنگ پول بھی بنائے جائیں جبکہ واٹر سپورٹس کی جدید سہولت متعارف کرانے کا پلان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرانا قومی ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں یہ منصوبہ بے حد اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کے باعث ہمیں آزاد خطہ پاکستان نصیب ہوااور لاکھو ں کی تعداد میں مسلمانوں کو ہجرت کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ والٹن روڈ کی توسیع کا پلان بھی تیار کر کے پیش کیا جائے۔ رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیا ت ، سیکرٹری خزانہ ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں