92

آرٹسٹ ایکیوٹی کا زرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار ڈنر۔ ایف این این آئی

جڑواں شہروں کے آرٹسٹ آرٹ اور کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
عاصمہ بٹ ، نعیم خان، شمع عادل، لبنی شہزادی ، شہزاد پپو، سلیم شاہ ، آفندی شاہ کا اظہار خیال
راولپنڈی(ایف این این آئی)آرٹسٹ ایکیوٹی راولپنڈی ڈویژن و اسلام آباد کی طرف سے زرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اعزاز میں آرٹس کونسل راولپنڈی کے سبزہ زار پر افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا جس میں ایکیوٹی کی چیئرپرسن عاصمہ بٹ ، صدر نعیم خان ، شمع عادل، شہزاد پپو ، لبنی شہزادی ، سپناہ شاہ آفندی شاہ ، مرید عباس، سید سلیم شاہ ، شبیر مرزا، ظہیر چوہدری ، ناصر ولیم اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کے دوران عاصمہ بٹ نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن و اسلام آباد کے آرٹسٹ آرٹ اور کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور آرٹسٹ ایکیوٹی کے پلیٹ فارم سے فنکار وں کی فلاح و بہبود اور راولپنڈی میں تفریحی سہولیات کے مواقع فراہم کرنے کے لئے نئے پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔ نعیم خان نے کہاکہ ایکیورٹی کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ ظہیر چوہدری و دیگر عہدیداروں نے میڈیا کے نمائندوں کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کے تعاون سے راولپنڈی اسلام آباد میں ریڈیو، چینلز اور سٹیج پر معیاری ڈرامے اور ثقافتی شو پیش کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں