103

محکمہ 1122حکومت پنجاب کے زیراہتمام مری آرٹس کونسل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبرآزما ہونے کے لئے تین روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ ایف این این آئی

راولپنڈی ( ایف این این آئی)محکمہ 1122حکومت پنجاب کے زیراہتمام مری آرٹس کونسل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبرآزما ہونے کے لئے تین روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مری آرٹس کونسل کے تمام اہلکاران و افسران نے شرکت کی اور تربیت حاصل کی محکمہ 1122کی جانب سے محمد حنیف ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر ، سعد خان کمیونٹی انسٹرکٹر اور محمد عامر کمیونٹی انسٹرکٹر نے کورس کے شرکاء کو تربیتی دی اور عملی طور ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے طریقے بتائے ۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے محکمہ 1122کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مہارت کے ساتھ آرٹس کونسل کے سٹاف کو تربیت دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں