96

پنجاب میں فروخت ہونے والے تمام کوکنگ آئل اور گھی برانڈز کے پروڈکشن ہاؤسسز کا سرپرائز وزٹ ہو گا۔ ایف این این آئی

محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام انڈسٹری کو قوانین کے دائرہ کار میں لانے کا مشن جاری ہے
سیمپلنگ پروٹوکول مزید بہتر کرنے کے لیے مشترکہ کمیٹی سفارشات مرتب کر کے جلد پیش کرے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
پاکستان وناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے طریقہ کا ر پر اعتماد،مکمل تعاون کی یقین دہانی
پی وی ایم اے کے عہدیداران کی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ملاقات، تحفظات دور کرنے پر شکریہ ادا کیا

لاہور (ایف این این آئی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد عوام کو صحت مند اور معاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔پنجاب فووڈ اتھارٹی کے قوانین پر عملدرامد اور پنجاب پیور فوڈ رولز کے مطابق خوراک کی تیاری ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے پاکستان وناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پنجاب میں فروخت ہونے والے تمام برانڈز کے پروڈ کشن ہاؤسسز کا وزٹ کریں گی اور قوانین کے مطابق پروڈکشن نا ہونے پران برانڈ زکی پنجاب میں فروخت بند کر دی جائے گی۔گزشتہ سیمپلنگ مہم میں فیل ہونے والی کمپنیوں کا کوالٹی ایڈجسٹمنٹ ٹائم ختم ہنے کے بعد دوبارہ سیمپل لیے جائیں گے اور قوانین پر پوری اترنے والی کمپنیوں کو ہی کام کی اجازت ہو گی۔ سیپلنگ مہم میں گزشتہ کی اب ک یبار بھی پی وی ایم اے کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔ سیمپلنگ پروٹوکول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مشترکہ کمیٹی بنا دی ہے جو اپنی سفارشات مرتب کر کے پیش کرے گی۔ اس موقع پرپی وی ایم اے کے عہدیداروں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین اور طریقہ کار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ دوسرے صوبوں سے تیار ہو کر پنجاب میں فروخت ہونے کے لیے آنے والے تمام کوکنگ آئل اور گھی کو بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں لایا جائے گا اور پنجاب کے عوام کو ہر صورت خالص اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ایسوسی ایشن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے طرف سے گزشتہ سال نومبر اور اس سال اپریل میں لیے جانے والے سیمپلز کے طریقہ کار اور ان کے تجزیے کے معیار کو بھی سراہا اور اس حوالے سے تمام سیمپلنگ مہم کی شفافیت کومثالی قرار دیتے ہوئے اسی طریقہ کار کو آگے جاری رکھنے کی استدعا بھی کی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سیملنگ مہم کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے تمام تحفظات غلط فہمی کا نتیجہ تھے جس کو دورکرنے پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ قوانین کے احترام اور ان پر عملدارآمد کے حوالے سے پاکستان وناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن ہمیشہ سب سے آگے رہی کؤہے اور رہی گی۔ ڈاؤن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں