مضامین

Articles

ماہ محرم الحرام کے دوران ملک کی موجودہ داخلی وخارجی صورتحال کے تقاضے پنجاب بھر میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کیلئے وزیر اعلی پنجاب کے بر وقت اقدامات

کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت اور بد ترین ریاستی دہشت گردی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے باعث اس وقت بھارتی حکمران اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں اور وہ کبھی پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دیتے ہیں اور کھبی پاکستان کا پانی بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں . پاکستان میں بد امنی پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کا حصول بھارت کی خارجہ پالیسی کا وہ حصہ ہے جو اب عالمی سطح پر بھی منکشف ہو چکا ہے . اس صورتحال کے پیدا ہونے سے پہلے ہی پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہے جس میں پاک آرمی اور سول حکومت بھرپور طریقے سے شامل ہیں . بھارتی حکمران کبھی یہ نہیں چاہیں گے کہ پاکستان میں امن قائم ہو اور وہ ہر ایسے موقع کی تلاش میں رہتا ہے جو اسے پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی سہولیات فراہم کر سکے . محرم الحرام کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے اور یقینی طور پر بھارت چاہے گا کہ اس ماہ مبارک کے دوران وہ پاکستان میں فرقہ ورانہ کشیدگی کو ہوا دے کر مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرے اور بد امنی پیدا کرکے حکومت پاکستان کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹا سکے . یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس کا پاکستان کے عوام کو مکمل ادراک رکھنا چائییے اور تمام فرقوں اور مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دشمن کی چالوں کو سمجھنا چائییے۔۔۔مزیدپڑھیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں